سمندر سے چند بالٹیاں نکال لی جائیں تو کوئی فرق نہیں پڑتا،فاروق ستار
کراچی:متحدہ قومی موومنٹ کے رہنماوٴں نے رضا ہارون کی مصطفیٰ کمال کی پارٹی میں شمولیت پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ سمندر سے چند بالٹیاں نکال لی جائیں تو کوئی فرق نہیں پڑتا، شہر کے ساتھ ذہنوں کا کچرا بھی صاف کردیں گے۔
ایم کیوایم کی مصطفیٰ کمال کی پارٹی مہم پر سخت تنقید،ایم کیوایم کے رہنما فاروق ستار نے کہا کہ سمندر سے چند بالٹیاں نکال لیں تو سمندر کو کیا فرق پڑے گا۔کراچی میں صفائی مہم کے دوران رہنما ایم کیوایم وسیم اختر کہتے ہیں کہ شہر کیساتھ ذہنوں کا کچرا بھی صاف کردیں گے۔
واسع جلیل نے کہا کہ منڈے کا منجن جاری ہے، باتیں بھی وہی پرانی ہیں، اسکرپٹ کو تھوڑا تو تبدیل کیا ہوتا۔ایم کیوایم کے رہنماوٴں کا کہنا تھا کہ چند لوگوں کی اٹھ کھیلیوں سے ایم کیوایم کو کوئی فرق نہیں پڑنے والا۔کراچی میں ایم کیوایم کا مینڈیٹ آج بھی اتنا ہی ہے، جتنا پہلے تھا۔
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔