خیبرپختونخوااور فاٹامیں انسداد پولیومہم کا آج آخری روز

اپ ڈیٹ 16 مارچ 2016 07:07am

police-camptai

پشاور:پشاور سمیت خیبرپختونخوااور فاٹامیں تین روزہ انسداد پولیومہم کا آج آخری روز ہے،پینسٹھ لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے،موٹرسائیکل ڈبل سواری پر پابندی عائد ہے۔

پشاور سمیت خیبرپختونخوا کے چوبیس اضلاع قبائلی علاقہ جات اور ایف آرز میں گذشتہ روز شروع کی گئی،انسداد پولیومہم آج تیسرے روز بھی جاری ہے ،مہم کے دوران خیبرپختونخوا کے 55لاکھ 86ہزار اور پشاور کے سات لاکھ چون بچوں کو پولیو سے بچاوٴ کے قطرے پلائے جائیں گے۔

صوابی میں سیکیورٹی انتظامات پورے نہ ہوئے پرمہم اکیس مارچ جبکہ چترال میں برفباری کے باعث دس یونین کونسل میں پو لیومہم موخر کی گئی ہے،مہم کیلئے خیبرپختونخوا میں پندرہ ہزار 398پولیورضاکار ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جن کی سیکیورٹی کیلئے تیس ہزار سے زائد پولیس اہلکار تعینات ہیں جبکہ پشاور سمیت بیشتر اضلاع میں موٹرسائیکل ڈبل سواری پر پابندی ہے ۔

قبائلی علاقہ جات اور ایف آرز میں بھی انسداد پولیومہم جاری ہے مہم کے دوران نو لاکھ 80ہزار 353بچوں کو پولیوکے قطر ے پلائے جائیں گے، مہم کیلئے کْل 3698پولیوٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں ،پولیو مہم کیلئے سیکیورٹی کے فل پروف انتظامات کیے گئے ہیں۔