کرچی میں امن بحال ہو رہا ہے،پرویز رشید

اپ ڈیٹ 16 مارچ 2016 07:33am

pervez-rahsha

اسلام آباد:وفاقی وزیراطلاعات پرویز رشید کا کہنا ہے کہ کرچی میں امن بحال ہو رہا ہے، آئندہ دنوں میں مزید بہتری آئے گی ، سرفراز مرچَنٹ کے حوالے سے کمیٹی کام کر رہی ہے۔

پاکستان نیشنل آرٹ کونسل میں تقریب کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پرویز رشید کا کہنا تھاکہ پاکستان سمیت پورے خطے میں امن چاہتے ہیں دہشتگردی کیخلاف پاکستان کی قربانی بے مثال ہے ،پرامن ماحول ترقی کیلئے راستے ہموار کرتا ہے اور پاکستان کو اس وقت ترقی کی ضرورت ہے پرویز رشید کا کہنا تھاکہ کراچی کے لوگ تسلیم کرتے ہیں کہ امن بحال ہوا اور آنے والے دنوں میں صورتحال میں مزید بہتری آئے گی

سرفرازمرچنٹ کے سوال پر پرویز رشید کا کہنا تھاکہ سرفرازمرچنٹ کے حوالے سے تحقیقاتی کمیٹی کام کررہی ہے اور سرفراز مر چنٹ نے کمیٹی سے تعاون کی بھی آمادگی ظاہرکر دی ہے ۔ پرویز رشید نے مصطفیٰ کمال اور ایم کیو ایم میں علیحدہ گروپ کے قیام کے سوال پر تبصرہ سے انکار کرتے ہوئے کہاکہ یہ ایک سیاسی پارٹی کا اندرونی معاملہ ہے ۔