ترکمانستان کےصدر2 روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے
اسلام آباد:ترکمانستان کے صدر قربان علی بردی محمدوف دو روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے،معززمہمان صدر ممنون حسین اور وزیراعظم نواز شریف سے دو طرفہ تعلقات اورمختلف شعبوں میں تعاون پر بات چیت کریں گے۔
ترکمانستان کے صدر قربان علی محمدوف کا نور خان ایئربیس پہنچنے پر وزیراعظم محمد نواز شریف نے استقبال کیا،معزز مہمان کو اکیس توپوں کی سلامی دی گئی،بعد میں صدر قربان علی محمدوف کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا وزیراعظم محمد نواز شریف ان کے ہمراہ تھے ۔
ترکمانسان کے صدر تین روزہ دورے پر پاکستان پہنچے ہیں ،صدر وزیراعظم سے ملاقات میں تاپی گیس پائپ لائن منصوبے سمیت دونوں ممالک کے درمیان دو طرفہ تعلقات اور مختلف شعبوں میں تعاون پر بات چیت کی جائے گی۔
مقبول ترین


















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔