تھر میں غذائی قلت سےآج مزید 4 بچے دم توڑ گئے

اپ ڈیٹ 16 مارچ 2016 07:51am

thar-childeren-a

تھر پارکر:تھر میں آج مزید چار بچے دم توڑ گئے جس کے بعد رواں سال غذائی قلت اور وبائی امراض کے باعث مرنے والوں کی تعداد ایک سو اناسی ہو گئی ہے۔

تھر میں خوراک کی کمی اور مختلف وبائی امراض کے نتیجے میں ہلاکتوں کا سلسلہ جاری ہے،، جبکہ مختلف اسپتالوں میں اب بھی سیکڑوں افراد زیر علاج ہیں، جن میں متعدد کو تشویشناک حالت کے سبب حیدرآباد کے اسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا ہے۔