آئی جی سندھ کی زیرصدارت کراچی میں امن وامان سے متعلق اجلاس
کراچی:آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ کی زیرصدارت کراچی میں امن و امان سے متعلق پولیس کا پہلا اجلاس ہوا۔آئی جی سندھ نے اینٹی موبائیل اسنیچنگ اینڈ تھیفٹ یونٹ کے قیام کیلئے سفارشات طلب کرلیں۔ ایڈیشنل آئی جی کراچی کوخالی اسامیوں کی نشاندہی کی بھی ہدایت کردی۔
آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ نے سینٹرل پولیس آفس میں منعقدہ اجلاس کی صدارت کی،اجلاس میں ایڈیشنل آئی جی، تمام زونل ڈی آئی جی جیز، ڈی آئی جی سندھ آئی اے، ضلعی ایس ایس پی اور شعبہ تفتیش سے متعلق افسران نے شرکت کی،اجلاس میں آئی جی سندھ نے پولیس افسران سے اینٹی موبائیل اسنیچنگ اینڈ تھیفٹ یونٹ کے قیام سے متعلق سفارشات طلب کیں۔
آئی جی سندھ کا کہنا تھا کہ جن علاقوں میں اسٹریٹ کرائم کی شرح زیادہ ہے وہاں رینڈم اسنیپ چکینگ اور مخبری کے نظام کو یقینی بنایا جائے، شہر میں ایرانی پیڑول اورڈیزل کی فروخت کیغیر قانونی کاروبار اور جوئے سٹے کے اڈوں کا خاتمہ کیا جائے۔
جبکہ آئی جی سندھ نے اجلاس میں ایڈیشنل آئی جی مشتاق مہرکو ہدایات جاری کیں کہ شہر میں ایس پی، ایس ڈی پی او اور ڈی ایس پی انویسٹی گیشن کے خالی عہدوں کی نشاندہی کرکے تفصیلات ارسال کریں تاکہ ان عہدوں پر افسران تعینات کیئے جاسکیں ۔


















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔