صدر،وزیراعظم اوردیگرکی پشاوربم دھماکے کی شدید مذمت
اسلام آباد:صدر ، وزیراعظم سمیت سیاسی و عسکری قیادت نے پشاور بم دھماکے کی شدید مذمت کی ہے، نواز شریف کا کہنا ہے کہ اس قسم کے بزدلانہ حملے دہشتگردوں کے خلاف ہمارے عزم کو متزلزل نہیں کر سکتے۔
صدرمملکت ممنون حسین،وزیراعظم نوازشریف، عمران خان ، آصف علی زرداری، بلاول بھٹو، رضا ربانی اور پرویزرشید سمیت ملک کی سیاسی و عسکری قیادت نے نے پشاورمیں سرکاری ملازمین کی بس میں بم دھماکہ کی شید مذمت کرتے ہوئے قیمتی جانوں کے ضیاع پرافسوس کا اظہارکیا ہے
وزیراعظم نوازشریف نے زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے،وزیراعظم کا کہنا ہے کہ اس قسم کے بزدلانہ حملے دہشتگردوں کے خلاف ہمارے عزم کو متزلزل نہیں کرسکتے۔
چیئرمین سینیٹ رضاربانی نے کہا ہے کہ دہشتگرد افراتفری پھیلا کر ترقی کا عمل روکنا چاہتے ہیں مگر کامیاب نہیں ہوں گے،عمرا ن خان کا کہنا تھا کہ معصوم شہریوں کے خون سے ہاتھ رنگنے والے انسانیت کے دشمن ہیں،واقعے میں ملوث کرداروں کو عبرتناک سزائیں دی جانی چاہئیں۔


















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔