متحدہ کی جامعہ کراچی میں صفائی مہم

شائع 16 مارچ 2016 01:46pm

farooqsattar_image

کراچی :متحدہ کے رہنما فاروق ستاراور نامزد کراچی وسیم اختر جامعہ کراچی پہنچے۔صفائی مہم میں کچرا اٹھایا اوربھوک مٹانے کیلئے کیفے ٹیریا سے برگربھی کھایا۔ وزیراعلیٰ سندھ کوبھی تنبیہ کردی۔ غصہ نہ دلائیں صفائی مہم میں ہاتھ بٹائیں۔

نیٹ ساﺅنڈ فاروق ستار کچرا اٹھاتے ہوئے ،ایم کیوایم رہنما فاروق ستاراوروسیم اختر نے شہر صفائی مہم کے تحت رخ کیا جامعہ کراچی کا۔اور جھاڑو لگائی اورکچرا اٹھایا۔میڈیاسے بات چیت میں فاروق ستارکا کہنا تھا کہ ہم وزیراعلی کی ذمہ داری کو پورا کررہے ہیں وزیراعلی سندھ ہمیں اورعوام کو غصہ نہ دلائیں۔

صفائی مہم سے فراغت ہوئی تو بھوک کے ہاتھوں مجبورکیفے ٹیریا پہنچے اورسموسوں اوربرگرپرہاتھ صاف کیا،اس موقع پرچند اشعار بھی سماعتوں کی نذرکئے۔متحدہ کے رہنماﺅں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ صفائی مہم کو جاری رکھا جائے گا۔