پنجاب :اسکول خستہ حالی کا شکار ،طالبعلموں کیلئے مشکلات
لاہور :پنجاب کے سرکاری اسکولوں میں تعلیمی سہولیات کا فقدان اور عمارتوں کی خستہ حالی نے تو پہلے ہی پریشان کر رکھا ہے لیکن لاہور میں ایک سکول کی عمارت خطرناک قراردی گئی اور تعمیر کا کام سست روی کا شکار ہوا تو انتظامیہ نے بچوں کو بجلی کے کھمبے والے کمرے میں بٹھا کر کلاس لگالی۔
بجلی کا یہ پول کسی سڑک کنارے نہیں بلکہ یہ تو ایک کلاس روم میں ہے،لاہور میں سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ تیزاب احاطہ کے اس سکول کا حال کچھ ایسا ہی ہے،عمارت کو خطرناک قراردے کر مسمار تو کردیا گیا لیکن فنڈز کی کمی کے باعث تعمیر کا کام روک دیا گیا اور سکول انتظامیہ نے بچوں کو ایک اور خطرے میں دھکیل دیا،بجلی کے پول والی جماعت میں تعلیمی عمل شروع کردیا گیا ۔
کہیں ٹوٹے پھوٹے ڈیسک ہیں تو کہیں کلاس روم میں پانی کی ٹینکی ،لوہے کے باکسز اور کچھ گھریلو استعمال کی اشیاءبھی دکھائی دے رہی ہیں،سٹور روم جیسے اس سکول کے کلاس رومز میں انرجی سیور طلبہ کو علم کی شمع جلانے میں مددگار ثابت ہو رہا ہے۔
اسکول میں کل چار کمرے ہیں جن کے حالات ابتر ہیں لیکن انتظامیہ کی خاموشی محکمہ تعلیم کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے۔

















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔