سابق صدر طبیعت میں بہتری کے بعد اسپتال سے گھر منتقل

شائع 16 مارچ 2016 05:28pm

par
کراچی:سابق صدر پرویز مشرف طبیعت میں بہتری آنے کے بعد اسپتال سے اپنے گھر پہنچ گئے ہیں، سیکرٹری جنرل آل پاکستان مسلم لیگ ڈاکٹر امجد کہتے ہیں کہ پرویز مشرف کا بیرون ملک علاج بہت ضروری ہے، دبئی میں علاج کے بعد وطن واپس آکر مقدمات کا سامنا کریں گے۔

14 مارچ کی شب پرویز مشرف کو ریڑھ کی ہڈی میں شدید تکلیف کے باعث ضیاء الدین اسپتال کلفٹن منتقل کیا گیا، آج سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد سابق صدر کی طبیعت میں اچانک بہتری آئی اور انہیں کراچی میں ان کی رہائش گاہ منتقل کردیا گیا۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کے دوران سیکرٹری جنرل اے پی ایم ایل ڈاکٹر امجد نے کہا کہ مشرف کو علاج کیلئے بیرون ملک جانا ضروری ہے۔سپریم کورٹ کے فیصلے اور پرویز مشرف کی صحتیابی پر پارٹی عہدیداران اور کارکنان میں مٹھائیاں بھی تقسیم کی گئیں۔