شکارپور:پولیو ٹیم پر نامعلوم افراد کی فائرنگ،3رضاکار زخمی

شکار پور:شکارپور میں گھڑی یاسین میں پولیو ٹیم پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے تین خواتین پولیو رضا کار زخمی ہوگئیں،پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کردیں۔
شکارپور میں کچے کے علاقے گھڑی یاسین میں پولیو ٹیم قطرے پلانے میں مصروف تھی، کہ نامعلوم مسلح افراد نے ان پر اندھا دھند فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں تین پولیو رضا کارزخمی ہوگئیں، جنہیں طبی امداد کیلئے لاڑکانہ سول اسپتال منتقل کردیا گیا۔
ڈاکٹر کے مطابق ایک پولیو ورکر کی حالت نازک ہے جبکہ دو معمولی زخمی ہوئیں، پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لیکر گولیوں کوخول قبضے میں لیکر تفتیش شروع کردی۔
مقبول ترین

















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔