پاکستان او رترکمانستان میں تاپی معاہدے پر دستخط

اپ ڈیٹ 16 مارچ 2016 07:10pm

nawaz_image

اسلام آباد:پاکستان اور ترکمانستان کے درمیان اسلام آباد میں تاپی گیس پائپ لائن منصوبے سمیت مختلف معاہدوں پر دستخط ہوئے،وزیراعظم نوازشریف کہتے ہیں دونوں ملکوں کے درمیان اقتصادی تعلقات کیلئے روابط بڑھتے رہنے چاہئیں۔

ترکمانستان کے صدر قربان علی محمدوف تین روزہ دورے پر نور خان ایئربیس پہنچنے پر وزیراعظم محمد نواز شریف نے استقبال کیا۔معزز مہمان کو اکیس توپوں کی سلامی دی گئی بعد میں صدر قربان علی محمدوف کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا وزیراعظم محمد نواز شریف ان کے ہمراہ تھے۔

ترکمانستان کے صدر نے وزیراعظم نوازشریف سے ملاقات کی ،جس کے دوران تاپی گیس پائپ لائن منصوبے سمیت مختلف معاہدوں پر دستخط ہوئے،وزیراعظم نوازشریف کہتے ہیں دونوں ملکوں کے درمیان اقتصادی تعلقات کیلئے روابط بڑھتے رہنے چاہئیں۔وزیراعظم نے کہا کہ معاہدوں کے مطابق دونوں ممالک مختلف شعبوں میں تعاون کوفروغ دیں گے۔ پاک ترکمانستان کی دوستی وقت کےساتھ مزید مضبوط ہورہی ہے۔