بلوچستان:99 دہشتگردوں کے سر کی قیمت مقرر
بلوچستان حکومت نے پانچ کالعدم تنظیموں کے ننانوے دہشتگردوں کے سرکی قیمت مقرر کر دی ہے، تاہم ھربیار مری، مہران مری، براہمداغ بگٹی اور جاوید مینگل کا نام اس فہرست میں شامل نہیں ان افراد کو ناراض بلوچوں کی کیٹگری میں رکھا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق بلوچستان حکومت کی جانب سے مفاہمت کی پالیسی کے ساتھ ساتھ شرپسندوں کیخلاف کڑے اقدامات کا سلسلہ بھی جاری ہے۔
حکومت بلوچستان نے صوبے میں ریاست کیخلاف کارروائیاں کرنے والے ننانوے دہشتگردوں کے سر کی قیمت طے کردی ہے۔بی آراے، بی ایل اے، بی آر جی، بی آر ایف اور لشکر بلوچستان سے تعلق رکھنے والے دہشتگردوں کی سروں کی قیمت پندرہ سے پچاس لاکھ تک مقرر کی گئی ہے۔
سر کی قیمت مقرر کئے جانے والے دہشتگردوں میں ہربیار مری، مہران مری، براہمداغ بگٹی اور جاوید مینگل شامل نہیں ہیں، ان افراد کو ناراض بلوچوں کی کیٹگری میں رکھا گیا ہے۔
وزیرداخلہ سرفراز بگٹی سے جب اس حوالے سے رابطہ کیا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ ہم نے جو پہلے سمری وزیراعلیٰ کو بھجوائی تھی، اس کی اسکروٹنی کرنے کے بعد میرے علم میں لائے بغیر اسکا نوٹی فکیشن جاری کردیاگیا۔

















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔