متحدہ اپوزیشن جماعتوں کا خورشید شاہ کی زیرصدارت اجلاس

اپ ڈیٹ 17 مارچ 2016 08:04am

khurshed-ijlas

اسلام آباد:متحدہ اپوزیشن جماعتوں کا خورشید شاہ کی زیرصدارت اجلاس جاری،جس میں پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں اپوزیشن جماعتو ں کی حکمت عملی طے کی جا رہی ہے۔

قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈرخورشید شاہ کی زیرصدارت متحدہ اپوزیشن جماعتوں کا مشاورتی اجلاس اسلام آباد میں ہورہا ہے ،اجلاس میں پی ٹی آئی، ایم کیو ایم، جماعت اسلامی اور ق لیگ کے ارکان شریک ہیں۔

جس میں پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں اپوزیشن جماعتوں کی حکمت عملی طے کی جا رہی ہے۔قبل ازیں خورشید شاہ سے ایم کیوایم کے وفد نے بھی ملاقات کی،ملاقات میں کراچی کی صورتحال سمیت دیگرامورپرتبادلہ خیال کیا گیا۔