خیبرپختونخوااورپنجاب میں بارش،چھتیں گرنےسےبچی جاں بحق
اسلام آباد:اسلام آباد،خیبرپختونخوا اور پنجاب کے مختلف علاقوں میں بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے،مردان اور چارسدہ میں بارشوں سے چھتیں گرنے کے واقعات میں ایک بچی جاں بحق جبکہ ایک خاتون سمیت چار بچے زخمی ہو گئے۔
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد، راولپنڈی ، اٹک، فتح جنگ، مری، گوجرخان، آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد،باغ اور میرپور سمیت دیگر علاقوں میں میں بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے، آزاد کشمیر کے کئی علاقوں میں ہلکی برفباری بھی ہوئی ،بارش کی وجہ سے ٹھنڈی ہوائیں چلنے سے سردی کی شدت بڑھ گئی ہے۔
گلگت بلتستان میں گزشتہ رات سے شروع ہونے والی بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے، جبکہ گلگت،سکردو استور، غذر اور چلاس کے بالائی علاقوں میں برفباری سے پہاڑوں نے سفید چادر اوڑھ لی ہے۔
پنجاب کے مختلف علاقوں میں بھی کہیں بوندا باندی اور کہیں تیز بارش نے موسم سہانا کردیا ہے،آئندہ چوبیس گھنٹے کے دوران فیصل آباد، ملتان، بہاولپور، ڈی جی خان ڈویژن میں بارش کا امکان ہے۔
پشاور،مردان ،چارسدہ ،سوات ،دیر سمیت دیگر علاقوں میں وقفے وقفے سے بارشوں کا سلسلہ جاری ہے،جہاں کئی حادثات بھی پیش آئے،محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹے میں اکثر مقامات پر گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش کا امکان ہے۔
[video width="700" height="400" mp4="https://i.aaj.tv/wp-content/uploads/2016/03/COMPILE-AIRED-12340_x264.mp4"][/video]

















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔