فلاحی منصوبوں میں ہررکاوٹ کودورکیا جائےگا،وزیراعظم

اپ ڈیٹ 17 مارچ 2016 08:39am

nawaz-ganja-hogya

اسلام آباد:وزیراعظم نوازشریف کہتے ہیں کہ ترقیاتی اسکیمیں عوام کا معیار زندگی بہترکرنے کیلئے شروع کی گئی ہیں،فلاحی منصوبوں میں ہر رکاوٹ کو دور کیا جائے گا۔

وزیراعظم نوازشریف سے اراکین اسمبلی میاں جاوید لطیف،حافظ عبدالکریم اور ڈاکٹر شذرہ نے الگ الگ ملاقات کی،ارکان اسمبلی نے اپنے حلقوں میں ترقیاتی کاموں کے حوالے سے وزیراعظم کو آگاہ کیا

وزیراعظم نوازشریف کا کہنا تھا کہ ترقیاتی اسکیمیں عوام کا معیارزندگی بہترکرنے کیلئے شروع کی گئی ہیں،عوامی فلاح کے منصوبوں کی تکمیل میں ہررکاوٹ کودورکیا جائے گا،ارکان پارلیمنٹ نے ملکی معیشیت کومستحکم کرنے کے حوالے سے وزیراعظم کی کوششوں کو سراہا، اراکین کا کہنا تھا کہ بنیادی ڈھانچے کی ترقی کے لیے وزیراعظم کے اقدامات قابل قدر ہیں۔