چلاس،خیبرایجنسی:سیکیورٹی فورسزکا آپریشن،8 دہشتگرد ہلاک
راولپنڈی:ترال ویلی چلاس میں سیکورٹی فورسزکے آپریشن کے دوران انتہائی مطلوب تین دہشتگرد ہلاک جبکہ پاک فوج کے دو جوان شہید ہو گئے،فورسز نے خیبرایجنسی میں چیک پوسٹ پر حملہ کرنے والے پانچ دہشتگردوں کو بھی ہلاک کر دیا۔
ترجمان آئی ایس پی آر کے مطابق ترال ویلی چلاس میں انٹیلی جنس آپریشن کے دوران تین انتہائی مطلوب دہشتگردوں کو سیکور ٹی فورسز نے ہلاک کیا،فائرنگ کے تبادلے میں پاک فوج کے دوجوان بھی شہید ہو گئے۔
سیکورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کرسرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔ہلاک ہونے والے دہشتگرد شاہراہ قراقرم پرمسافرگاڑیوں،سیاحوں اور سیکورٹی فورسز پر حملوں میں ملوث تھے۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ خیبرایجنسی کے علاقہ درہ مودراب میں فورسزکی چیک پوسٹ پردہشتگردوں کا حملہ پسپا کردیا گیا،جوابی کارروائی میں پانچ دہشتگرد مارے گئے۔
[video poster="https://i.aaj.tv/wp-content/uploads/2016/03/RB-ISL-1300_x264-mp4-image.png" width="700" height="400" mp4="https://i.aaj.tv/wp-content/uploads/2016/03/RB-ISL-1300_x264.mp4"][/video]
[video width="700" height="400" mp4="https://i.aaj.tv/wp-content/uploads/2016/03/RB-ISL-1310_x264.mp4"][/video]


















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔