پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس پیرکوبلانے پراتفاق
اسلام آباد:حکومت اوراپوزیشن میں پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس پیرکوشام پانچ بجے بلانے پراتفاق ہوگیا ہے،قومی ائرلائن کی نجکاری کا بل اپوزیشن کوبریفنگ دینے کے بعد ایوان میں لایا جائے گا۔
اسپیکرقومی اسمبلی سردارایازصادق کے چیمبرمیں اپوزیشن اورحکومتی اراکین کا اجلاس ہوا جس میں پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس پیر کی شام پانچ بجے بلانے پراتفاق کیا گیا،پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس تین روزجاری رہے گا۔
پیر کے روز صرف گیس چوری کا بل پیش کیا جائیگا، پی آئی اے بل مشترکہ اپوزیشن کو بریفنگ کے بغیر پارلیمنٹ میں نہیں لایا جائے گا،حکومت پیرکودوبجے مشترکہ اپوزیشن کو پی آئی اے بل پربریفنگ دے گی۔
اجلاس میں وزیرخزانہ اسحاق ڈار،محمود خان اچکزئی،اپوزیشن کی جانب سے خورشید شاہ،شاہ محمود قریشی،عارف علوی،شیری رحمان،آفتاب شیرپاؤنے شرکت کی۔
[video width="700" height="400" mp4="https://i.aaj.tv/wp-content/uploads/2016/03/RB-ISL-1406_x264.mp4"][/video]

















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔