نیپال میں سرتاج عزیز اور بھارتی وزیر خارجہ کی ملاقات
پوکھارا:نیپال کے شہر پوکھارا میں مشیرخارجہ سرتاج عزیز اور بھارتی وزیرخارجہ سشما سوراج کی ملاقات ہوئی ،مشیرخارجہ کا کہنا تھا کہ امید ہے پاک بھارت وزرائے اعظم کی ملاقات واشنگٹن میں ہوگی۔سشما سوراج نے کہا کہ پٹھان کورٹ پر حملے کی تحقیقات کے لیے پاکستانی ٹیم ستائیس مارچ کو بھارت پہنچے گی۔
مشیرخارجہ سرتاج عزیز اور بھارتی وزیرخارجہ سمشا سوراج کی پوکھارا میں ملاقات ہوئی،جس میں پٹھان کورٹ حملے کی تحقیقات سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے مشیرخارجہ سرتاج عزیز نے کہا کہ ملاقات کا مقصد سارک سربراہ کانفرس کی دعوت دینا تھا تمام معاملات کو خوش اسلوبی سے طے کرلیاگیا،ملاقات خوشگوار ماحول میں ہوئی ہے۔
بھارتی وزیرخارجہ نے اس موقع پر کہا کہ پٹھان کورٹ کے حوالے سے ستائیس مارچ کو پاکستانی ٹیم بھارت پہنچے گی اور اٹھائیس مارچ کو تحقیقات شروع کرے گی۔
مشیرخارجہ سرتاج عزیز نے ملاقات کے دوران سارک سربراہ کانفرنس میں شرکت کے لیے بھارتی وزیراعظم کو باقاعدہ دعوت نامہ سشما سوراج کے حوالے کیا۔
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔