ہم پاک افغان سرحد کو پرامن دیکھنا چاہتے ہیں،آرمی چیف

شائع 17 مارچ 2016 01:54pm

army

ّراولپنڈی:آرمی چیف جنرل راحیل شریف کہتے ہیں ہم پاک افغان سرحد کو پرامن دیکھنا چاہتے ہیں،پاکستان سے دہشتگردی کو جڑ سے ختم کر کے دم لیں گے۔

ترجمان آئی ایس پی آرکے مطابق یورپی یونین کے نمائندہ خصوصی برائے افغانستان نے جی ایچ کیوکا دورہ کیا،جہاں انہوں نے آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے ملاقات کے دوران افغان مفاہمتی عمل اورطالبان کو دوبارہ مذاکراتی میزپرلانے سمیت اہم امورپرتبادلہ خیال کیا۔یورپی یونین کے نمائندہ خصوصی کا کہنا تھا کہ آپریشن ضرب عضب میں سکیورٹی فورسز کی کامیایبوں پر پاک فوج داد کی مستحق ہے۔ دہشتگردی کے خلاف قربانیوں پر پاک فوج کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں،آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کہا کہ خطے میں دیرپا استحکام کے لیے کوشاں ہیں،پاک افغان سرحد کو پرامن دیکھنا چاہتے ہیں اور افغان مفاہمتی عمل میں ہرممکن تعاون کرتے رہیں گے۔

جنرل راحیل کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان سے دہشتگردی کوجڑ سے ختم کرکے دم لیں گے۔