لاہور:ینگ ڈاکٹرز کا مطالبات کے حق میں احتجاج

لاہور میں ینگ ڈاکٹرز کی جانب سے مطالبات کے حق میں احتجاج کیا گیا،گنگارام ہسپتال کے باہر مظاہرہ کیا گیا اور ریلی نکالی گئی،ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ حکومت نے تنخواہوں میں اضافہ نہ کیا تو احتجاج کا دائرہ کار وسیع کیا جائے گا۔
لاہور کے مختلف سرکاری ہسپتالوں میں ان دنوں ینگ ڈاکٹرز کے احتجاج کا سلسلہ جاری ہے،گنگارام ہسپتال کے باہر بھی ڈاکٹروں نے تنخواہوں میں اضافے اور ادائیگی کے حق میں احتجاج کیا،ہسپتال سے ملحقہ کوئنز روڈ بلاک کردی گئی اور آوٴٹ ڈور سے ایمرجنسی بلاک تک ریلی نکالی۔
ڈاکٹروں کا کہنا تھا کہ تنخواہوں میں اضافے اور عدم ادائیگی نے پریشان کردیا ہے۔اب چھتیس سے اڑتالیس گھنٹے تک فرائض انجام نہیں دینگے۔احتجاج کے باعث ہسپتال میں اوپی ڈی سروس بھی معطل ہے۔ جبکہ ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ مشیر صحت خواجہ سلمان رفیق اپنے وعدے پورے کریں۔















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔