ودہولڈنگ ٹیکس کے باعث سرمایہ کاروں کابانڈ مارکیٹ کا رخ
کراچی:بینکوں سے پچاس ہزار روپے کے لین دین پر ودہولڈنگ ٹیکس سے جان چھڑانے کے لئے سرمایہ کاروں نے بانڈ مارکیٹ کا رْخ کرلیا، شہریوں نے بڑے پیمانے پر بانڈ خرید کر محفوظ کرلئے۔
کراچی کی بانڈ مارکیٹ میں بڑے پیمانے پر بانڈز کی خرید و فروخت کی جارہی ہے، جہاں ایک سو روپے سے چالیس ہزار روپے مالیت تک بانڈز فروخت ہوتے ہیں، تاجر، صنعت کار، گھریلو خواتین اور طالب علموں سمیت شہریوں کی بڑی تعداد اپنی بچتیں بینک کے بجائے اب بانڈز میں محفوظ کر رہے ہیں۔
بینکوں سے پیسہ نکالنے پر ٹیکس کٹتا ہے، لیکن بانڈ خرید کر رکھ لئے جائیں تو اس کے دو فائدے ہیں، ایک یہ کہ کوئی کٹوتی نہیں، اور دوسرا یہ کہ کیا پتہ کوئی بڑا انعام ہی نکل جائے۔
مقبول ترین
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔