سابق صدرمشرف کو ریلیف دینے پر بلاول بھٹو برہم
پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹوزرداری کہتے ہیں کہ سنگین مقدمات میں نامزد پرویزمشرف کو ریلیف دیے کرفرارکرایاگیا توحکومت کے پاس اقتدارکا کوئی جواز نہیں رہے گا۔
پرویزمشرف کو ریلیف دینے پر بلاول بھٹو نے حکومت کو آڑھے ہاتھوں لے لیا ،ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پرویزمشرف کو بیرون ملک فرارکرایاگیا تو حکومت کے پاس اقتدار میں رہنے کا کوئی جواز نہیں رہے گا۔انہوں نے کہا کہ پرویزمشرف کے خلاف انتہائی سنگین مقدمات ہیں۔عدالت کے باربار طلب کرنے پر بھی پیش نہیں ہوئے۔
بلاول بھٹو نے کہا کہ پرویز مشرف شہید بے نظیربھٹو قتل کیس،لال مسجد اورغداری کیس میں نامزد ملزم ہیں بنا پوچھ گچھ ان کو جانے دیا گیا توانصاف کے تقاضے ادھورے رہ جائیں گے۔
مقبول ترین
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔