کراچی:منگھوپیر میں پولیس کی کارروائی، ایک دہشت گرد ہلاک
کراچی:کراچی کے علاقے منگھوپیر میں حساس اداروں اور پولیس کی مشترکہ کاروائی کے دوران ہلاک دہشتگرد کی شناخت کامران گجر کے نام سے کرلی گئی۔ سندھ حکومت نے کامران کے سر کی قیمت پچس لاکھ روپے رکھی تھی ۔
گذشتہ رات منگھوپیر اتحاد ٹاوٴن میں ٹارگٹڈ آپریشن کیا گیا، پولیس سے مبینہ مقابلے میں ایک دہشتگرد مارا گیا جس کے قبضے سے اسلحہ اوربارود برآمد کرلیاگیا۔اے آئی جی کراچی مشتاق مہرنے میڈیا بریفنگ میں بتایا کہ ہلاک ہونے والا ملزم کامران گجر داعش کا تربیت یافتہ کمانڈر ہے۔
پولیس کے مطابق ملزم کامران ماضی میں بھی کالعدم تنظیموں سے وابستہ رہا اورپولیس اہلکاروں کے قتل،رینجرز پرحملوں اورٹارگٹ کلنگ میں ملوث رہا ہے۔ایڈیشنل آئی جی کراچی کا مزید کہنا تھا کہ شہرمیں ہونے والے حالیہ دہشتگردی واقعات میں دو گروہ ملوث ہیں۔


















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔