متحدہ قومی موومنٹ کے ڈپٹی کنوئنیرشاہد پاشا گرفتار

اپ ڈیٹ 21 مارچ 2016 07:12am

shahid-pasha00000000000000

کراچی:رات گے رینجرز نے گلستان جوہر میں رہائش پزیر متحدہ قومی موومنٹ کے ڈپٹی کنوئنیر شاہد پاشا کے گھر پر چھاپہ مار کر انہیں حراست میں لے لیا۔ ایم کیو ایم کے رہنما واسع جلیل نے اپنے ٹوئیٹ کے ذریعے شاہد پاشا کو حراست میں لیے جانے کی تصدیق کردی۔

تفصیلات کے مطابق گلستان جوہر بلاک اٹھارہ بلیسنگ ہائیٹس میں واقع فلیٹ میں رہائش پزیر متحدہ قومی موومنٹ کے ڈپٹی کنوئنیر شاہد پاشا کے گھر پر رات گے رینجرز کی بھاری نفری پہنچی فلیٹ کا محاصرہ کر کے شاہد پاشا کو حراست میں لے لیااورتفتیش کے لیے انہیں نا معلوم مقام پر منتقل کردیا۔

متحدہ قومی مومنٹ کے رہنما واسع جلیل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئیٹ پر اپنے پیغام میں شاہد پاشا کو حراست میں لیے جانے کی تصدیق کر تے ہوئے واقعہ کی شدید الفاظ میں مزمت بھی کی ہے۔