چاکیواڑہ:فرارملزم کامقدمہ درج،3 پولیس اہلکار گرفتار
چاکیواڑہ:چاکیواڑہ پولیس نے کچھ دن قبل لیاری گینگ وار کے فرار ہونے والے ملزم کا مقدمہ درج کر کے تین پولیس اہلکارو ں کو حراست میں لے لیا۔ ملزم بلال بلوچ کو رینجرز نے چودہ مارچ کو گرفتار کر کے چاکیواڑہ پولیس کے حوالے کیا تھا۔
رینجرز نے چند روز قبل لیاری میں آپریشن کے دوران لیاری گینگ وار عزیر بلوچ کے کارندے بلال بلوچ کو گرفتار کر کے چاکیوا ڑہ پولیس کے حوالے کیا۔ موقع ملتے ہی ملزم پولیس کے قبضے سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔
زیر حراست ملزم کے فرار ہونے والے واقعہ کو چاکیواڑہ پولیس چھ روز تک دبانے میں مصروف رہی۔ تاہم بیس مارچ کو واقعہ کا مقدمہ سرکاری مدعیت میں درج کرتے ہوئے غفلت اور لاپرواہی کے مرتکب تینوں پولیس اہلکاروں ارشاد ،مشتاق اور بچل کو گرفتار کر لیا گیا۔
مقبول ترین

















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔