لاہورہائیکورٹ کےمستقل ہونےوالے 4 ججزنےحلف اٹھا لیا
لاہور:لاہور ہائیکورٹ کے مستقل ہونے والے چار ججز نے اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا،لاہور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس نے ججز سے حلف لیا۔
لاہور ہائیکورٹ میں منعقدہ حلف برداری کی تقریب میں ججز سمیت سنئیر وکلاء اور فیملیز نے بھی شرکت کی،مستقل ہونے والے ججز میں جسٹس فیصل زمان خان،جسٹس شاہد جمیل،جسٹس سید شہباز رضوی اور جسٹس شمس محمود مرزا شامل ہیں،لاہور ہائیکورٹ میں ججز کی تعداد تریپن ہوگئی۔جس میں اڑتیس مستقل اور پندرہ ایڈیشنل ججز شامل ہیں۔
مقبول ترین

















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔