کراچی میں گارڈ کی فائرنگ سے بچے کی ہلاکت کا مقدمہ درج
کراچی :کراچی میں گزشتہ روز گارڈ کی فائرنگ سے گیارہ سالہ بچے کی ہلاکت کا مقدمہ درج کرلیاگیا۔مقدمہ مقتول کے والد کی مدعیت میں دفعہ تین سودو کے تحت درج کرایا۔
کراچی کے علاقے فیروزآباد میں گذشتہ روزگارڈ کی فائرنگ سے بچے کی ہلاکت کے واقعے کا مقدمہ درج کرلیاگیا۔مقدمہ بچے کے والد شوکت کی مدعیت تھانہ فیروزآباد میں درج کیا گیا۔مقدمہ قتل کی دفعہ تین سودوکے تحت درج کیا گیا۔
گزشتہ روزگیارہ سالہ علی حسن کو گارڈ غلام نبی نے اس وقت فائرنگ کرکے قتل کردیا جب وہ ڈراونا ماسک لگائے گھوم رہا تھا۔پو سٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق بچے کی موت چہرے پرگولی لگنے کے باعث ہوئی تھی۔
مقبول ترین

















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔