پنجاب اسمبلی :پی سی بی کی تشکیل نو کیلئے قرارداد

لاہور :پنجاب اسمبلی میں پاکستان کرکٹ بورڈ کی تشکیل نو کیلئے قرار داد جمع کرادی گئی۔
پنجاب اسمبلی سیکریٹریٹ میں پی سی بی کی تشکیل نو کیلئے قرار داد اپوزیشن لیڈر میاں محمود الرشید نے جمع کرائی۔قرار داد میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ حکومت کے من پسند افراد جو کہ کرکٹ کی سوجھ بوجھ نہیں رکھتے ان کو فوری طور پر ہٹایا جائے۔
قرار داد میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کرکٹ کیلئے ماضی میں جن نامور کھلاڑیوں نے خدمات سرانجام دیں۔انکی مشاورت سے ایسا نظام وضح کیا جائے جو پاکستان کرکٹ ٹیم کے گرتے ہوئے معیار کو بہتر بنانے میں مددگار ثابت ہو۔
مقبول ترین















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔