ہولی وڈ فلم”بیٹ مین ورسزسپرمین ڈان آف جسٹس“نمائش کیلئے پیش
نیویارک: ہولی وڈ سائنس فکشن فلم بیٹ مین ورسز سپر مین ڈان آف جسٹس آج نمائش کیلئے پیش کردی گئی۔ فلم میں دو سپر ہیروز ایکشن کرتے نظر آئیں گے۔
انتظار کی گھڑیاں ہوگئیں ختم،، بیٹ مین اور سپرمین کے مداحوں کی امریکی سینما گھروں میں قطاریں لگ گئیں،،فلم بیٹ مین ورسز سپرمین ڈان آف جسٹس آج سے شائقین کی توجہ کا مرکز بننے آگئی ہے۔
مارول کامک بکس کے سپر ہیروز بیٹ مین اور سپر مینفلم میں اپنااپنا مشن پورا کرتے نظر آئیں گے۔ہالی ووڈ سائنسفکشن فلم بیٹ مین ورسز سپرمین ڈان آف جسٹس کی کہانی منفی قوتوں کیخلاف جنگ کے بعد دونوں سپر ہیروز کے اختلافات کے گرد گھومتی ہے۔
سپر ہیروز ایک دوسرے کے مشن کو ناکامبنانیکیکوشش میں دنیا کو تباہ و برباد کرتے نظر آئیں گے۔فلم میں دو سپر ہیروز کے علاوہ پہلی بار سپر گرل ونڈر ویمن کے کردار کو بھی شامل کیا گیا ہے۔ سپر مین کے کردار میں ہنری کیول جبکہ بیٹ مین کے روپ میں بین ایفلک دکھائی دیں گے۔
فلم میں ہدایتکاری کے فرائض ایکشن اور سائنس فکشن فلموں کے معروف ہدایتکار زیک سینڈر نے دکھائے ہیں، زیک سینڈر کی معروف فلموں میں سپرمین ،مین آف اسٹیل،واچ میناور تھری ہنڈرڈ شامل ہیں۔
مار دھاڑ اور زبردست ایکشن سے بھرپور فلم کے بارے میں توقع کی جارہی ہیکہ فلم اتوار تک سترہ کروڑ اٹھارہ لاکھ ڈالرز کما کر مداحوں کے د لوں پر راج کرسکے گی۔


















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔