سنی لیونی نے صحافی کو تھپڑرسید کردیا۔۔۔
گجرات:بھارتی فلم انڈسٹری کی معروف اور متنازعہ اداکارہ سنی لیونی آئے روز کسی نہ کسی حوالے سے میڈیا کی خبروں کا مرکز بنی رہتی ہیں ،اب بھی انہوں نے کچھ ایسا کردیا جس کے باعث وہ پھر سے خبروں کی زد میں آگئی ہیں،انہوں نے گجرات میں صحافی کے منہ پر تھپڑ رسید کردیا۔
بھارتی خبر رساں ادارے کے مطابق اداکارہ سنی لیونی ہولی کے تہوار کے ایک فنکشن میں شرکت کیلئے گجرات میں موجود تھیں جہاں انہیں پرفارم کرنا تھا۔
پرفارمنس کے بعد صحافیوں نے سنی سے ان کی زندگی اور کیر ئیر کے حوالے سے سوال جواب کرنے شروع کردئے،ایک صحافی نے اچانک ان سے سوال کیا کہ وہ رات کے دوارن کی جانے والی پرفارمنس کے کتنے پیسے لیتی ہیں ،یہ سن کر سنی شدید غصے میں آگئیں اور رپورٹر کو تھپڑ رسید کردیا۔
سنی کے شوہر ڈینئل نے بھی ا س بات کا بیحد برا مناتے ہوئے وہاں موجود لوگوں سے کہا کہ ہم چاہیں تو آپ کی اس حرکت پر پولیس میں شکایت درج کرواسکتے ہیں لیکن یہ سوچ کر کہ اس ایونٹ کو کالج کے طالبعلموں نے آرگنائز کیا ہے اور اس سے ان کے کیر ئیر اور آنے والی زندگی پر بہت برا اثر پڑے گا کچھ نہیں کر رہے۔

















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔