اجنبی شخص کو جاننے کے9 خاص طریقے

اپ ڈیٹ 07 اپريل 2016 08:35am

shyqqqq

جب آپ کسی اجنبی سے ملتے ہیں آپکو اس کی شخصیت کے بارے میں کچھ علم نہیں ہوتا اس وقت ہر شخص اپنے اندازے لگانے میں مصروف ہوتا ہے اور وہ دوسرے انسان کو جانچنے کی کوشش کرتا ہے، آج ہم آپ کو نو اہم باتیں بتائیں گے جن کی مدد سے آپ کسی بھی انسان کی شخصیت کو با آسانی جان سکیں گے۔


ہاتھ ملانے کا طریقہ

18xpyusca2cwpjpgجب آپ کسی سے ملتے ہیں اور وہ شخص آپ سے پر زور طریقے سے ہاتھ ملائے یا خوش دلی کے ساتھ ملے، تو جان لیجئے کہ وہ شخص بے حد پر اعتماد ہے، اس کے بر عکس اگر کوئی شخص ہلکے اور بے دلی سے ہاتھ ملائے تو یہ انداز انسان کے اندر چھپی کمزوری کی عکاسی کرتا ہے۔

وقت کا پابند

youre-lateاگر آ پ کسی شخص کے ساتھ ملاقات کے لئے کوئی وقت مقرر کریں اور وہ شخص مقررہ وقت پر پہنچ جائے تو اس کا مطلب ہے کہ وہ شخص کام کرنے کے معاملے میں بے حد سمجھدار ہے ۔

تحریر ، لکھائی

Young female is writing notes and planning her schedule.

آپکی لکھائی یہ بات ثابت کرتی ہے کہ آپ کی شخصیت کس قسم کی ہے آپ بہت شرمیلے ہیں یا بہت دوستانہ مزاج، گرافولجسٹ میک نائٹ کا کہنا ہے کہ انسان کی لکھائی اس کی شخصیت کی عکاسی کرتی ہے، بڑے الفاظ والی لکھائی کرنے والے افراد بہت دوستانہ مزاج ہوتے ہیں جبکہ چھوٹی لکھائی کرنے والے افراد شرمیلے ہوتے ہیں۔

رنگ

cute_baby_colors-wideرنگ انسان کے مزاج کی عکاسی کرتاہے جیسے کچھ لوگوں کو لال رنگ پسند ہے تو اس کا مطلب ہے کہ وہ طبعیت کے لحاظ سے ضدی ہیں جب کہ ہلکے رنگ پسند کرنے والے افراد خوش مزاج اور ہلکی پھلکی طبعیت کے مالک ہوتے ہیں۔

میوزک

Benefits-Of-Listening-Musicایک تحقیق سے یہ بات ثابت ہوئی ہے کہ تیز میوزک سننے والے افراد زیا دہ پر اعتماد اور دوستانہ مزاج ہوتے ہیں بر عکس ان کے جو ہلکی اور غمگین موسیقی سننے کے شوقین ہوتے ہیں۔

آنکھوں میں دیکھ کر بات کرنا
12900107_844970232298433_1912989478_n
یہ بات دیکھنے میں آئی ہے کہ جو لوگ زیادہ پر اعتماد ہوتے ہیں وہ بغیر کسی چیز کا سہارا لئے زیادہ دیر تک آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر بات کر سکتے ہیں۔ان کے مقابلے میں جن میں اعتماد کی کمی ہوتی ہے وہ کبھی بھی زیادہ دیر تک سامنے والے شخص کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر بات نہیں کر سکتے۔

جانوروں کا شوق رکھنے والے افراد

tumblr_mwm9azrz8k1slor4po1_1280جن لوگوں کو کتے پالنے کا شوق ہوتا ہے یا انہیں کتے پسند ہوتے ہیں وہ زیادہ پر جوش ہوتے ہیں بر عکس ان کے جو بلیاں پالنے کو شوقین ہو تے ہیں۔ بلیاں پالنے والے افراد بہت حساس طبعیت کے مالک ہوتے ہیں۔

سوالات پوچھنے والے افراد

321321321321321کچھ لوگ بے تحاشہ سوالات کرتے ہیں۔ ایک تحقیق نے یہ بات ثابت کی ہے کہ کسی بھی شخص کے سوالات پوچھنے کی عاد ت یہ ظاہر کرتی ہے کہ آپ کے اندر لینے اور دینے کی کتنی صلاحیت موجود ہے۔

ناخن چبانے کی عادت

12910196_844972182298238_683895330_nایک ریسرچ سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ جو لوگ ہر وقت اپنے ناخن چباتے ہیں، ہا اپنے بالوں کو چھڑتے رہتے ہیں ہا اپنی جلد کو نوچتے رہتے ہیں وہ کامیابی کے بہت خواہشمند ہوتے ہیں اور اسکے ساتھ بہت پریشان اور خوف زدہ بھی۔