مظاہرین ریڈ زون میں کیسے داخل ہوئے بتایا جائے،خورشید شاہ
سکھر:قائد حزب اختلاف خورشیدشاہ کہتے ہیں کہ بتایا جائے کہ اسلام آباد میں مظاہرین ریڈ زون میں کیسے داخل ہوگئے، بڑھکیں مارنے والے چوہدری نثار کیا سورہے تھے۔
تفصیلات کے مطابق سکھر میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے خورشیدشاہ حکومت پر برس پڑے۔خورشیدشاہ نے کہا کہ حکومت اسلام آباد دھرنے کے مظاہرین سے مذاکرات کرے،اگرمذاکرات ناکام ہوتے ہیں تو حکومت اپنی رٹ کا استعمال کرے۔
خورشیدشاہ کا کہنا تھا کہ بھارتی ایجنٹ کے انکشافات تشویشناک ہیں،حکومت یہ ثبوت عالمی فورم میں لے کر جائے، بھارت سمیت دیگرعالمی قوتوں کو سی پیک منصوبہ ہضم نہیں ہورہا۔
مقبول ترین

















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔