سانحہ لاہور: زخمیوں کا مختلف اسپتالوں میں علاج جاری
لاہور: گلشن اقبال پارک کے ایک سو چونتیس زخمی تاحال شہر کے مختلف اسپتالوں میں زیرعلاج ہیں،دس افراد کی حالت تشویشناک ہے،ڈاکٹرز کہتے ہیں مریضوں کو ہر ممکن بہترین طبی سہولیات فراہم کی جارہی ہیں۔
گلشن اقبال پارک میں ستائیس مارچ کو ہونے والے دھماکے کے زخمیوں کو سرکاری و نجی اسپتالوں میں طبی سہولیات فراہم کی جارہی ہیں ، جناح میں ساٹھ،شیخ زید میں تیس،سروسز اسپتال میں دس،گنگارام میں تیرہ، میو میں تین اور فاروق اسپتال میں آٹھ افراد زیرعلاج ہیں، ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ زخمیوں کو طبی سہولیات فراہم کرنے میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے گی ۔
مختلف اسپتالوں میں زیرعلاج مریضوں میں دس افراد کی حالت تشویشناک ہے،مریضوں کو سر،سینے،بازو اور ٹانگوں پر گہرے زخم ہیں،بعض زخمیوں کے رشتے داروں کو کچھ تحفظات بھی ہیں۔
سرکاری اسپتالوں میں اہم شخصیات کی آمد کا سلسلہ بھی جاری ہے جبکہ ضلعی انتظامیہ اور نجی تنظیموں کی جانب سے متاثرین کے لیے امدادی کیمپ بھی قائم ہیں۔

















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔