کراچی:میٹرک امتحانات،تیسرے روز بھی نقل عروج پر

شائع 30 مارچ 2016 07:52am

cheating10000000000

کراچی:اندرون سندھ میٹرک کے امتحانات میں کھلے عام نقل ہورہی ہے ،تعلیمی بورڈ کی جانب سے تشکیل کردہ ویجی لینس ٹیمیں امتحانی سینٹرز سے غائب ہیں۔

تفصیلات کے مطابق اندرون سندھ نویں اور دسویں کے سالانہ امتحانات کے تیسرے روز بھی نقل مافیا اپنا کام کرتی رہی اور انہیں روکنے والا کوئی نہ تھا ۔طالبعلم کمرہ امتحان میں امیدوار کھلے عام گائیڈوں اور نوٹس کے ذریعے پرچہ حل کرنے میں مصروف نظر آئے ۔امیدواروں کے عزیز اور مددگار بھی امتحانی مراکز کے باہر اپنے اپنے بچوں کی مدد کے لئے موجود رہے ۔

امتحانی مراکز کے اندر اور باہر نقل مافیا کا راج ہے تو وہیں تعلیمی بورڈ کی جانب سے بنائی گئی ویجی لینس ٹیمیں غیر فعال ہیں، چیئرمین کراچی میٹرک بورڈ انواراحمد زئی کہتے ہیں کہ نقل کے مکمل خاتمے کا نہیں کہہ سکتے ،اقدامات کے ذریعے نقل میں کمی آئی اورمعاملات بتدریج بہترہوں گے ۔
جبکہ امتحانت کے دوران کے الیکٹرک لوڈشیڈنگ کا معاملہ حل نہ کرسکا،مطالعہ پاکستان کاپرچہ بھی طلبا نے بجلی کے بنا ہی حل کیا
ناظم آباد گورنمنٹ پبلک اسکول میں چیئرمین میٹرک بورڈ کے دورے کے وقت بھی امتحانی مرکزبجلی سے محروم تھا۔

میڈیا سے گفتگو میں چیئرمین بورڈانواراحمد زئی کا کہنا تھا کہ کے الیکٹرک سے بارہا کہا کہ دوران پرچہ لوڈشیڈنگ نہ کی جائے
انواراحمد زئی کا کہنا تھا کہ نقل مافیا کی بیخ کنی کیلئے مربوط اقدامات کئے جس کے باعث نقل کی شکایات میں کمی آئی ہے ۔

چیئرمین میٹرک بورڈ نے امتحانی مراکزمیں سیکیورٹی کے حوالے سے بھی معلومات حاصل کیں اورطلباکوہرممکن سہولیات فراہم کرنے کی ہدایات کیں۔