وزیراعظم کی وفاقی وزرا کے ساتھ دھرنے پرمشاورت

اپ ڈیٹ 30 مارچ 2016 11:39am

meeting00000000

اسلام آباد:وزیراعظم نوازشریف سے وفاقی وزرا نے ملاقاتیں کی ہیں،جن میں دھرنے کی صورتحال پرمشاورت کی گئی۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں جاری دھرنے کی صورتحال کے تناظر میں وزیراعظم محمد نوازشریف سے وفاقی وزرا اسحاق ڈار،چوہدری نثارعلی خان اور خواجہ سعد رفیق نے ملاقات کر کے مشاورت کی ،ملاقاتوں کے دوران دھرنے سے پیدا ہونے والی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم کو بتایا گیا کہ مظاہرین کو آج ڈی چوک خالی کرنے کیلئے پیغام دے دیا گیا ہے، نواز شریف کو دھرنے کی قیادت سے مذاکرات کے حوالے سے بھی بریف کیا گیا۔