سانحہ لاہور ،پارکس تاحال بند
لاہور :سانحہ لاہور کو چار روز گزرنے کے بعد بھی شہر کے پارکس سیکیورٹی خدشات کے باعث تاحال بند ہیں،لوگوں کی چہل پہل سے آباد تفریحی مقامات اب ویرانی کا شکار ہیں۔
سانحہ لاہور نے جہاں کئی چراغ گل کر دیئے،تو وہیں چار روز گزرنے کے باوجود خوف کے سائے اب بھی شہربھر میں منڈلا رہے ہیں،رونق سے محروم بند پڑے تفریحی مقامات اپنی بے بسی کی کہانی سنا رہے ہیں۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ موجوہ دور میں تفریحی مقامات ہی فیملیز کیلئے انجوائے منٹ کا ذریعہ تھے،حکومت کو چاہئیے کہ سکیورٹی انتظامات کو یقینی بنائے۔بم دھماکے سے ناصرف گلشن اقبال پارک ویران ہوا ہے،بلکہ تمام تفریحی پارکس شہریوں کے ہنستے کھیلتے چہروں سے محروم ہوگئے ہیں۔
مقبول ترین

















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔