سندھ میں سیکیورٹی بڑھانے کے احکامات

شائع 30 مارچ 2016 02:31pm

qaim_image

کراچی :وزیراعلیٰ سندھ نے بھارتی ایجنٹ کی گرفتاری کے پیش نظرصوبے بھرمیں خفیہ اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت کردی۔ حساس اداروں نے کلبھوشن کی گرفتاری پرممکنہ دہشتگردی اورشدید ردعمل کا خدشہ ظاہرکیا ہے۔

وزیراعلی سندھ قائم علی شاہ کی زیرصدارت امن وامان سے متعلق خصوصی اجلاس ہوا۔اجلاس میں حساس اداروں کی رپورٹ پیش کی گئی جس میں بھارتی ایجنٹ کلبھوشن کی گرفتاری کے ردعمل میں ممکنہ دہشتگردی کا خدشہ ظاہرکیا گیا۔میڈیا سے گفتگو میں ڈاکٹرقیوم سومروکا کہنا تھا کہ اجلاس میں را کے حوالے سے صوبے بھرمیں انٹیلی جنس نیٹ ورک کو مضبوط بنانے کا فیصلہ کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ اجلاس میں نمائش چورنگی پر دھرنے کے شرکاء سے مذاکرات اورپرامن طورپردھرنا ختم کرانے کا فیصلہ کیا گیا۔ڈاکٹرقیوم سومروکا کہنا تھا کہ اجلاس میں اقلیتوں کی عبادت گاہوں اوردیگرحساس مقامات پرسیکیورٹی بڑھانے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔