ملتان اور فیصل آباد میں حساس اداروں کا سرچ آپریشن

شائع 31 مارچ 2016 06:04am

ملتان اور فیصل آباد کے مختلف علاقوں میں پولیس اور حساس اداروں نے سرچ آپریشن کے دوران چوراسی مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا،جن قبضے سے اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے۔

لاہور میں اقبال پارک سانحہ کے بعد بڑے پیمانے پر سرچ آپریشن جاری ہے۔ رات گئے فیصل آباد کے مختلف علاقوں میں پولیس اور حساس اداروں نے محمد آباد اور افغان آباد میں سرچ آپریشن کیا۔

سی پی او کے مطابق آپریشن کے دوران اسی مشتبہ افراد گرفتار ہوئے جن سے اسلحہ بھی برآمد کرلیا گیا ہے،گرفتار افراد میں سے11کو شناختی دستاویزات نہ ہونے کے باعث نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا جن سے تفتیش کا عمل جاری ہے۔گرفتار افراد میں بیشترکا تعلق افغانستان اور دیگرعلاقوں سے ہے۔

دوسری جانب ملتان میں قانون نافذ کرنے والے ادارے نے پیر کالونی میں کارروائی کرتے ہوئے مدرسے سے دو ایرانی باشندوں سمیت چار مشکوک افراد کو گرفتار کرلیا۔ ذرائع کے مطابق گرفتار ایرانی باشندوں کا تعلق چاہ بار سے ہے۔