لاہورہائیکورٹ نے حسان نااہلی کیس میں وکلاءکو طلب کرلیا
لاہور:لاہور ہائیکورٹ نے خواجہ احمد حسان کی نااہلی کیس میں فریقین کے وکلاءکو حتمی دلائل کے لیے طلب کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے کیس کی سماعت شروع کی تو درخواست گزار کے وکیل شیراز ذکاءنے عدالت کو بتایا کہ خواجہ احمد حسان نے چار حکومتی اداروں سے استعفے دے کر بلدیاتی انتخابات میں حصہ لیا۔
قانون کے مطابق کوئی سرکاری عہدہ رکھنے والا شخص دو سال تک کسی انتخاب میں حصہ نہیں لے سکتا،مگر خواجہ احمد حسان نے سرکاری عہدوں سے استعفیٰ دے کر بلدیاتی انتخاب میں حصہ لیا،اور سرکاری اداروں کا دباو ڈال کر انہیں بلا مقابلہ منتخب کروایا گیا۔
عدالت قانونی تقاضے پورے نہ ہونے پر خواجہ احمد حسان کو نااہل قرار دے،عدالت نے فریقین کے وکلاءکو حتمی دلائل کے لیے پچیس اپریل کو طلب کرتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی۔

















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔