دھرنا ختم ہونے کے بعد میٹرو سروس بحال

اپ ڈیٹ 31 مارچ 2016 09:10am

Metro-bus-3-660x330

اسلام آباد: دھرنا ختم ہوگیا اور ساتھ ساتھ ڈی چوک کی صفائی بھی مکمل ہوگئی ۔اس کے علاوہ جڑواں شہروں میں میٹروبس سروس بھی بحال ہوگئی۔

دھرنا ختم ہونے کے ساتھ ہی سی ڈ ی اے کا عملہ جھاڑو،بیلچے اٹھائے فوری ڈی چوک میں پہنچا اوررات بھرکی مشقت کے بعد آج متاثرہ جگہ کو ایک بارپھرچمکادیا۔

ملازمین کا کہنا تھا کہ جلد پھول لگا کراس چوک کی خوبصورتی واپس لے آئیں گے،دوسری جانب میٹروبس سروس چلی توشہریوں نے بھی شکرادا کیا۔

سرکارملازمین،طلبا نے تواپنی مشکلات کا رونا رویاپھرحکام سے مطالبہ کردیا کہ میٹرواسٹیشن میں توڑپھوڑ کرنیوالوں کو سخت سزادی جائے۔

طلبہ کا کہنا تھاکہ دھرنا دینے والوں نے کیا مطالبہ کیا اس سے ہمیں کوئی سروکار نہیں،مگرہماراچاردن قیمتی وقت ضائع ہوگیا۔