عمران فاروق کیس:ملزمان کی رہائی سے متعلق فیصلہ محفوط
اسلام آباد:عمران فاروق قتل کیس کے ملزمان کی ضمانتوں پر رہائی سے متعلق درخواست پرفیصلہ محفوظ کر لیا گیا جو سات اپریل کوسنایا جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت کے جج سید کوثرعباس زیدی نے عمران فاروق قتل کیس میں ملزمان کی ضمانتوں پر رہائی کی درخواستوں پرسماعت کی،دوران سماعت جیل سپر نٹنڈنٹ کی جانب سے ملزمان کی میڈیکل رپورٹ عدالت میں پیش کردی گئی۔
وکیل صفائی نے میڈیکل رپورٹ پر اعتراض کرتے ہوئے کہا کہ طبی معائنہ جیل ڈاکٹر کے بجائے میڈیکل بورڈ سے کرایا جائے، جبکہ اڈیالہ جیل میں قید ملزمان کے خلاف چالان آج بھی جمع نہیں کروایا جا سکا۔
ملزم معظم علی کی درخواست ضمانت پربحث کے لیے ایف آئی اے نے وکیل مقررکرنے کے لئے دوبارہ مہلت مانگ لی جبکہ درخواست گزارکی جانب سے منصور آفریدی ایڈووکیٹ نے دلائل مکمل کر لئے جس کے بعد عدالت نے درخواست پر فیصلہ محفوظ کیا جو سات اپریل کو سنایاجائے گا۔

















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔