اسلامی تعلیمات انتشارکی اجازت نہیں دیتیں،ممنون حسین

شائع 31 مارچ 2016 10:15am

mamnoon000000000000

اسلام آباد:صدرمملکت ممنون حسین کہتے ہیں اسلامی تعلیمات انتشارکی اجازت نہیں دیتیں،اقتصادی راہداری سے پاکستان معاشی سرگرمیوں کا مرکز بنے گا۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں ایئریونیورسٹی کی تقریب تقسیم اسناد کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے صدرمملکت ممنون حسین کا کہنا تھا کہ اسلامی تعلیمات کسی قسم کے انتشار کی اجازت نہیں دیتیں بلکہ امن، ترقی اور سلامتی کی ضامن ہیں۔

انہوں نے کہا کہ تعلیمی سرگرمیوں کے فروغ کے لئے تعاون ہمیشہ جاری رہے گا،اقتصادی راہداری سے پاکستان معاشی سرگرمیوں کا مرکز بنے گا۔

صدر ممنون حسین کا کہنا تھا کہ دہشتگردی کے خلاف نیشنل ایکشن پلان کے تحت کارروائی کی جا رہی ہے،صدرمملکت نے تقریب کے اختتام پرنمایاں پوزیشن حاصل کرنے والوں میں ایوارڈز بھی تقسیم کئے۔