سپریم کورٹ کا ایف بی آرکو پری میچورانکریمنٹ دینے کاحکم
اسلام آباد:سپریم کورٹ نے فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے پرائیویٹ سیکرٹریزکو پری میچور انکریمنٹ دینے کا حکم دے دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق جسٹس امیرہانی مسلم کی سربراہی میں دورکنی بینچ نے وفاقی حکومت کی اپیل پر سماعت کی،جسٹس امیرہانی مسلم نے ریمارکس دیئے کہ وزیراعظم نے سٹینوگرافر اورپرائیویٹ سیکرٹریز کواپ گریڈ کر کے مراعات دینے کا حکم دیاتھا۔
وزیراعظم کے حکم کے بعد وزارت خزانہ اپنا اختیارکیسے استعمال کرسکتی ہے؟ وزارت خزانہ کا یہ اختیار مس کنڈیکٹ کے زمرے میں آتا ہے،عدالت نے وفاقی حکومت کی اپیل خارج کرتے ہوئے ایف بی آر کے پرائیویٹ سیکرٹریز کو پری میچور انکریمنٹ دینے کا حکم دے دیا۔
مقبول ترین

















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔