خواتین کانسٹیبلز کی پاسنگ آوٹ تقریب کا انعقاد

اپ ڈیٹ 31 مارچ 2016 11:06am

CTF-650x390

لاہور : خواتین کانسٹیبلز کی پاسنگ آوٹ تقریب کا انعقاد کیا گیا۔جس میں خواتین پولیس اہلکاروں نے حاصل کی گئی تربیت کا عملی مظاہرہ پیش کیا۔

پاس آوٹ ہونیوالی اہلکاروں کا کہنا تھا کہ وہ ملک وقوم کی خاطر کسی طرح کی قربانی سے گریز نہیں کرینگی۔لاہور چوہنگ پولیس ٹریننگ اسٹیشن میں خواتین کانسٹیبلز کے آٹھویں بیج کی پاسنگ آوٹ تقریب کا انعقاد ہوا۔خواتین اہلکاروں نے پریڈ کے دوران تربیتی مہارتوں کا عملی مظاہرہ پیش کیا تو شرکائخوب محضوض ہوئے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی آئی جی پنجاب کا کہناتھا کہ پاکستان کو اندرونی و بیرونی چیلنجز کا سامنا ہے۔ سانحہ گلشن اقبال پارک کی تمام پہلووں سے تحقیقات جاری ہیں۔جلد ملزمان کو کٹہرے میں لائیں گے۔

اس موقع پر پاس آوٹ ہونیوالی لیڈیز کانسٹیبلز نے بھی دہشتگردوں کیخلاف ڈٹ کر مقابلہ کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔

پاسنگ آوٹ پریڈ میں حصہ لینے والی دوسو تینتیس خواتین پولیس اہلکاروں نے آٹھ ماہ میں ٹریننگ مکمل کی۔جو کہ اب جلد اپنی ڈیوٹیز سرانجام دینگی۔