کراچی طیارہ حادثہ :تحقیقاتی رپورٹ وزیر اعظم عمران خان کوپیش

وزیراعظم عمران خان سے وزیر ہوا بازی غلام سرور خان نے ملاقات کی۔ملاقات میں وفاقی وزیر نے کراچی طیارہ حادثہ کی تحقیقاتی رپورٹ وزیراعظم کو پیش کی۔وزیراعظم عمران خان سے وزیر ہوا بازی غلام سرور خان نے ملاقات کی اور کراچی طیارہ حادثہ کی تحقیقاتی رپورٹ وزیراعظم کو پیش کردی۔وزیر ہوابازی نے وزیراعظم کو کراچی طیارہ حادثہ کی وجوہات سے آگاہ کیا۔کراچی طیارہ حادثہ کی تحقیقاتی رپورٹ آج پارلیمنٹ میں بھی پیش کرنے کا امکان ہے۔اس سے قبل وزیراعظم عمران خان سمیت متعلقہ حکام کی جانب سے حادثے کی ہر پہلو سے تحقیقات کرنے کا حکم دیا گیا تھا اور وفاقی وزیر برائے ہوا بازی غلام سرور خان نے اعلان کیا تھا کہ طیارہ حادثے کی شفاف تحقیقات کے بعد ذمہ دارن کو سامنے لایا جائے گا۔ واضح رہے پی آئی اے کے مسافر طیارہ 22 مئی کو کراچی ایئرپورٹ کے قریب آبادی پر گرگیا تھا، طیارے میں 99 افراد سوار تھے جن میں سے کتاطن اور کیبن کریو کے 12 ملازمین سمیت 97 افراد جاں بحق ہوئے تھے جب کہ حادثہ میں معجزانہ طور پر 2 مسافر محفوظ رہے تھے۔حادثہ میں محفوظ رہنے والوں میں سی ای او بنک آف پنجاب ظفر مسعود اور ایک مسافر زبیر شامل ہیں۔














اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔