'پاک بحریہ کی تاریخ قربانیوں اورشجاعت سے بھری پڑی ہے'

آرمی چیف نے 49ویں نیول سٹاف کورس کے شرکاء سے خطاب میں کہا پاک بحریہ وطن عزیز کی سمندری سرحدوں کی حفاظت کے لئے ہمیشہ قوم کی امنگوں پرپوری اترتی ہے۔
شائع 22 جون 2020 08:57pm
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ- فائل فوٹو
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ- فائل فوٹو

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ پاک بحریہ کی تاریخ قربانیوں اورشجاعت سے بھری پڑی ہے۔ پاک بحریہ وطن عزیز کی سمندری سرحدوں کی حفاظت کے لئے ہمیشہ قوم کی امنگوں پرپوری اترتی ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے نیوی وارکالج لاہور کا دورہ کیا۔ آرمی چیف نے 49ویں نیول سٹاف کورس کے شرکاء سے خطاب کیا۔ آرمی چیف کہا کہ نیول وار کالج پاک بحریہ کا ایک اہم ادارہ ہے۔ یہاں اہم کمانڈ و اسٹاف تعیناتیوں کے لئے تینوں مسلح افواج اور دوست ممالک کے افسران کو تیارکیا جاتا ہے۔پاک بحریہ کی تاریخ قربانیوں اور شجاعت سے بھری پڑی ہے۔ پاک بحریہ وطن عزیز کی سمندری سرحدوں کی حفاظت کے لئے ہمیشہ قوم کی امنگوں پرپوری اترتی ہے۔

نیول وار کالج پہنچنے کے بعد آرمی چیف نے یادگار شہدا پر پھولوں کی چادرچڑھائی اور فاتحہ خوانی کی۔ نیول وار کالج آمد پرکمانڈنٹ ریئر ایڈمرل محمد زبیر شفیق نے استقبال کیا۔کورکمانڈر لاہور لیفٹیننٹ جنرل ماجد احسن بھی آرمی چیف کے ہمراہ تھے۔