Aaj News

جمعرات, اپريل 25, 2024  
17 Shawwal 1445  

قیمتیں کنٹرول کرنےکےلئےنجی شعبے کو گندم درآمد کرنےکی منظوری

اجلاس میں صوبائی حکومتوں کو گندم جاری کرنے کی پالیسی کا اعلان کرنے کی سفارش کی گئی۔
شائع 22 جون 2020 09:14pm
فائل فوٹو
فائل فوٹو

**اقتصادی رابطہ کمیٹی نے قیمتیں کنٹرول کرنے کےلے نجی شعبے کو گندم درآمد کرنے کی منظوری دےدی۔ای سی سی نے سندھ حکومت کو گند جاری کرنے کی پالیسی کا اعلان کرنے اور پاسکو کو فوری طور پر کے پی اور بلوچستان کی گندم کی ضرورت کا تخمینہ لگانے کی ہدایت کردی۔**اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس مشیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ کی زیر صدارت اسلام آباد میں ہوا۔اجلاس میں صوبائی حکومتوں کو گندم جاری کرنے کی پالیسی کا اعلان کرنے کی سفارش کی گئی۔ اس ضمن میں پنجاب کو سرکاری نرخوں پر اپنی ملوں کو دو ماہ میں نو لاکھ ٹن گندم جاری کرنے، سندھ حکومت کو گند جاری کرنے کی پالیسی کا اعلان کرنے اور پاسکو کو فوری طور پر کے پی اور بلوچستان کی گندم کی ضرورت کا تخمینہ لگانے کی ہدایت کی گئی۔نجی شعبے کےلئے گندم کی درآمد کےلئے کوئی حد نہیں ہوگی۔ پنجاب سے کے پی اور بلوچستان کےلئے گندم کی فراہمی کو آسان بنایا جائے گا۔ اجلاس میں وفاقی دارلحکومت کے ترقیاتی ادارے سی ڈی اے کو میٹرو کی ادائیگیوں کی مد میں ڈھائی ارب روپے، شہداء کے اہل خانہ کو ادائیگی کےلئے 20کروڑ روپے اور دارالحکومت پولیس کے شہداء کے اہلخانہ کو 3.6کروڑ کی فراہمی کی سمری منظور دےدی گئی۔اجلاس میں دارالحکومت اسلام آباد پولیس کے 10.5کروڑ کے واجابات کی ادائیگی کی سمری اور وزارت دفاع کی آئی ایس آئی کو 45 ایکڑ اراضی کی الاٹمنٹ کی سمری منظور کرلی گئی۔ یہ اراضی 2250 روپے فی مربع گز کے ریٹ پر 49 کروڑ میں فراہم کی جائے گی۔اجلاس میں صحت کے شعبہ کے لئے تین ماہ کےلےک آکسیجن اور سلنڈرز پر ٹیکس چھوٹ دینے کی منظوری دےدی گئی۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div