پچھلے10سال کےہوائی جہازوں کے حادثات کی رپورٹ پیش کرنیکا اعلان

قومی اسمبلی اجلاس میں وفاقی وزیر ہوابازی غلام سرور خان نے کہا کہ کراچی حادثہ عبوری رپورٹ پیش کرنے کے لئے تیار ہیں۔عبوری رپورٹ وزیر اعظم کو پیش کردی۔
شائع 22 جون 2020 09:25pm
وزیر ہوابازی غلام سرور خان- فائل فوٹو
وزیر ہوابازی غلام سرور خان- فائل فوٹو

وفاقی وزیر ہوابازی غلام سرور نے کراچی طیارہ حادثہ سمیت پچھلے10سال میں ہوائی جہازوں کے حادثات کی رپورٹ بدھ کو قومی اسمبلی میں پیش کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی آئی اے کراچی حادثہ کی رپورٹ وزیر اعظم کو پیش کردی۔ باقی حادثات کی رپورٹس تکمیل کے آخری مراحل میں ہیں یہ سب رپورٹس ایک ساتھ ایوان میں پیش کردوں گا۔ قومی اسمبلی اجلاس میں وفاقی وزیر ہوابازی غلام سرور خان نے کہا کہ کراچی حادثہ عبوری رپورٹ پیش کرنے کے لئے تیار ہیں۔عبوری رپورٹ وزیر اعظم کو پیش کردی۔مگر بھوجا ایئر لائن، ایئر بلیو ایئر لائن گلگت سے آتے ہوئے ایبٹ آباد کے قریب حادثہ کا شکار ہونے والی ایئر لائن گلگت میں ہنگامی لینڈنگ کی رپورٹس بھی اسی رپورٹ کے ساتھ پیش کرنا چاہتا ہوں۔پچھلے دس سال میں ہوئے جہاز حادثات کی رپورٹس ایک دوروز میں بدھ تک پیش کردوں گا۔اس لئے آج جو رپورٹ کرنے کا وعدہ کیا تھا وہ پیش کرنے کو تیار ہوں مگر باقی حادثات کی رپورٹس بھی تقریبا مکمل ہونے والی ہیں اس لئے ایک دوروز مزید دیے جائیں تاکہ ساری تحقیقاتی رپورٹس ایک ساتھ ایوان میں پیش کردوں۔