اسلام آباد ہائی کورٹ نے سنتھیا ڈی رچی کی درخواست مسترد کردی

ایڈووکیٹ عمران فیروز ملک نے بتایامقدمہ اندراج کےحکم پر اعتراض ہے۔ چیف جسٹس نے محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے سنتھیارچی کی درخواست خارج کردی۔
شائع 22 جون 2020 09:32pm
سینتھیا ڈی رچی- فائل فوٹو
سینتھیا ڈی رچی- فائل فوٹو

اسلام آباد ہائی کورٹ میں امریکی شہری سنتھیارچی کی اندراج مقدمہ کےعدالتی حکم کے خلاف درخواست پر محفوظ فیصلہ سنا دیا ۔عدالت نے سنتھیا رچی کی درخواست مسترد کردی۔ عدالت نے قرار دیا کہ ایف آئی اے کو انکوائری کا اختیار ہے عدلیہ انکوائری یا تحقیقات میں مداخلت نہیں کرتی۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے سنتھیا ڈی رچی کی اندراج مقدمہ کےعدالتی حکم کے خلاف درخواست کی سماعت کی۔ سنتھیا ڈی رچی کے وکیل عمران فیروز نے سیشن جج کا فیصلہ پڑھ کر سنایا۔ چیف جسٹس اطہر من اللہ نے ریمارکس دیے ایف آئی اے کو پہلے انکوائری کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔ ایڈووکیٹ عمران فیروز ملک نے بتایامقدمہ اندراج کےحکم پر اعتراض ہے۔ چیف جسٹس نے محفوظ فیصلہ سناتے ہوے سنتھیارچی کی درخواست خارج کردی۔ عدالت نے قراردیا درخواست میرٹ پرنہیں عدالت عالیہ انکوائری یا انویسٹی گیشن سےمتعلق معاملات میں مداخلت نہیں کرتی ۔توقع ہےایف آئی اے کسی آبزویشن سے متاثر ہوئے بغیر کارروائی کرے گی۔ اسلام آباد کی مقامی عدالت نےبےنظیربھٹو کےخلاف ٹوئٹ پرامریکی شہری سنتھیا رچی کےخلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا تھا۔